نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وک سبھا کے رکن امریندر سنگھ راجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران رافیل طیارے کے گرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ امریندر سنگھ راجہ نے کہا کہ پنجاب کے بسیانہ ائیر فورس سٹیشن کے قریب ایک لڑاکا طیارے کا ٹیل گرا تھا، جس پر ‘BS-001’ لکھا ہوا تھا، جو کہ رافیل طیارہ تھا۔ اس حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت اور نو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ امریندر سنگھ راجہ نے مزید کہا کہ بھارتی ائیر مارشل نے بھی اس طیارہ گرنے کی تصدیق کی
، لیکن اس کو ایک غیر شناخت شدہ طیارہ قرار دیا۔ امریندر سنگھ راجہ نے بھارتی ائیر مارشل پر الزام عائد کیا کہ وہ عوام سے اس واقعہ کے حقائق چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ یہ طیارہ رافیل تھا، اور بھارتی ائیر مارشل نے جان بوجھ کر اس کی شناخت چھپانے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ پاک بھارت تعلقات میں مزید تناوٴ کا سبب بن سکتا ہے اور بھارتی حکومت کی طرف سے اس پر مزید وضاحت کی توقع کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.