گودی میڈیا کی نیپال کے اندرونی معاملات میں بھارتی بالادستی کیلئے مذموم پروپیگنڈہ مہم بینقاب

کٹھمنڈو (آن لائن) نیپال میں بھارتی مداخلت اور توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف عوام کا شدید ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ نیپالی شہریوں نے بھارت کے سرکاری حمایت یافتہ میڈیا، جسے خطے میں گودی میڈیا کہا جاتا ہے، کی جھوٹی رپورٹنگ اور پروپیگنڈا مہم کا بھرپور انداز میں مقابلہ کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔گودی میڈیا کی جانب سے نیپال کے اندرونی معاملات میں بالادستی کے بیانیے کو فروغ دینے کی کوششیں بری طرح ناکام ہو گئیں۔

نیپال میں نوجوانوں کی جانب سے جاری ایک تحریک کو بھارتی مفادات کے مطابق توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا تھا، جس پر نیپالی عوام نے شدید ردعمل دیتے ہوئے بھارتی صحافیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔مظاہروں کے دوران نیپالی مظاہرین نے واضح الفاظ میں بھارتی صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی سپورٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ پہلے اپنے ملک کے مظلوم عوام کا ساتھ دیں، پھر ہمیں مشورے دیں۔ایک اور مظاہرہ کے دوران ایک نیپالی نوجوان نے گودی میڈیا کے نمائندے سے کہا کہ پہلے جا کر بھارت میں ایماندارانہ صحافت کریں، یہاں جھوٹ کا بازار نہیں چلے گا۔نیپالی عوام نے "اکھنڈ بھارت” جیسے توسیع پسندانہ ایجنڈے کے تحت چلائی جانے والی جھوٹی کہانیوں کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کا مکمل بائیکاٹ کر دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گودی میڈیا کی جھوٹی خبروں، مودی نواز بیانیے اور پروپیگنڈہ صحافت نے بھارت کی بین الاقوامی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے

Comments are closed.