سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز81سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ریاض (آن لائن)سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔عرب میڈیا کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے مرحوم کی غائبانہ نمازِ جنازہ مکہ مکرمہ اور مسجد نبویﷺ سمیت سعودیہ بھر کی تمام مساجد میں عصر کی نماز کے بعد ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مرحوم کو 1999 میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، انہوں سعودی عرب میں اعلی ترین مذہبی اسکالر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

Comments are closed.