مصر میں چلتے ٹرک سے آلو اور سبزیاں چرانے والا گینگ گرفتار
قاہرہ (آن لائن) مصر میں پولیس نے چلتے ٹرکوں سے سبزیاں اور پھل چرانے والے گینگ کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی کبر رساں ادارے کے مطابق اس گینگ کی دن دیہاڑے انوکھے طریقے سے واردات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گینگ میں شامل 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں سے 6 افراد کا مجرمانہ ریکارڈ بھی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور ان کے زیرِ استعمال رکشہ نما گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے یہ گینگ چلتی گاڑیوں سے پھل اور سبزیاں چوری کرتا تھا۔
Comments are closed.