دمشق (آن لائن) امریکی فوج نے شام میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے عہدیدار ابو ہلال کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج نے شام کے شمالی علاقے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے چھاپہ مار کارروائی میں داعش کے عہدیدار ابو ہلال الفدانی کو گرفتار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ الفدانی داعش کے لیے سہولت کاری اور آپریشنل کام انجام دیتا تھا۔
Comments are closed.