یروشلم( آن لائن )اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے اپنے دو یرغمالیوں امی رام کوپر اور سحر بروخ کی باقیات کی شناخت کر لی ہے، جن کی لاشیں حماس کی جانب سے واپس کی گئیں۔وزیرِاعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں افراد کے اہلِ خانہ کو اس وقت آگاہ کیا گیا جب قومی ادارہ برائے فرانزک میڈیسن نے شناختی عمل مکمل کر لیا۔بیان میں بتایا گیا کہ سحر بروخ، جسے 7 اکتوبر 2023 کو کیبوتز بیری سے اغوا کر کے غزہ لے جایا گیا تھا، ایک ناکام اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران ہلاک ہوا۔
اس وقت اس کی عمر 25 برس تھی۔اسی طرح امی رام کوپر، جن کی عمر اغوا کے وقت 84 برس تھی، اپنی اہلیہ نورِت کوپر کے ہمراہ کیبوتز نیر اوز ے اغوا ہوئے۔ اسرائیل نے جون 2024 میں ان کی دورانِ قید موت کی تصدیق کی تھی۔اب تک جنگجوں نے ان 28 یرغمالیوں میں سے17 کی باقیات واپس کی ہیں، جن کی واپسی کا وعدہ امریکی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت کیا گیا تھا۔
Comments are closed.