دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس طیارہ تباہ،”آتم نربھرتا“ کے دعوے زمین بوس

دبئی ( آن لائن ) دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے واقعے نے بھارت کے خود ساختہ دفاعی ”آتم نربھرتا“ کے دعوے کو عالمی سطح پر زمین بوس کر دیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دہائیوں سے بڑھا چڑھا کر پیش کیے جانے والے دعوے، سیاسی اور میڈیا کے ذریعے بنائے گئے تاثر چند سیکنڈ میں تھوڑے سے ملبے میں تبدیل ہو گئے، جب طیارہ رن وے پر گر کر تباہ ہوا۔حادثہ صرف ایک طیارے کا نہیں، بلکہ بھارتی مسلح افواج اور دفاعی نظام میں موجود گہرے زوال اور کمزوریوں کو دنیا کے سامنے لے آیا۔

امریکی کانگریس کی رپورٹ پہلے ہی بھارتی دفاعی خریداری میں کرپشن، عدم شفافیت اور سیاسی مداخلت کی نشاندہی کر چکی تھی، اور یہ حادثہ ان خدشات کی عملی تصویر بن کر سامنے آیا۔ماہرین نے کہا کہ پرواز سے قبل طیارے میں تکنیکی نقائص اور لیکی واضح تھے، تاہم حکام نے تشہیری فائدے کے لیے اسے اڑانے کا فیصلہ کیا۔ حادثہ بھارت کے دفاعی فیصلہ سازی، انجینیئرنگ چین اور کمانڈ ڈھانچے میں موجود خرابیوں کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ تیجس حادثہ ایک واضح یاد دہانی ہے کہ بیانیہ سازی، میڈیا ہائپ یا تشہیری مہم اس نظام کی حقیقت نہیں چھپا سکتی جو اندر سے کمزور اور بوسیدہ ہو چکا ہے۔

Comments are closed.