بھارتی فوج کی غیر سنجیدہ حرکات، معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد عسکری قیادت کا عالمی سطح پر مذاق

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی فوج کی معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد عالمی منظرنامہ پر اس کی عسکری قیادت کو شدید تنقید کا سامنا ہے، جس نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے میڈیا میں شعبدہ بازی اور غیر سنجیدہ طرز عمل اپنایا ہے۔ عالمی افق پر فیلڈ مارشل کی پذیرائی اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی کامیابیوں کے باعث بھارتی عسکری قیادت شدید تذبذب کا شکار ہو گئی ہے اور وہ عالمی سطح پر مذاق کا سبب بن چکی ہے۔

بھارتی عسکری قیادت، اپنی سیاسی آقاوٴں کو خوش کرنے کے لیے نہ صرف ہندو مذہبی رسومات میں میڈیا پر پیش پیش نظر آتی ہے بلکہ عسکری صلاحیت اور تیاری کا ڈھونگ رچانے کے لئے آئے دن میڈیا میں اپنی سرگرمیاں دکھانے کی کوشش کرتی ہے۔ آرمی چیف کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں بھونڈا ڈرامہ اور فضائی قیادت کی بے وقوفانہ حرکات ان کی ناکام حکمتِ عملی اور تیاریوں کا پردہ پوشی کرنے کی ناکام کوششیں ہیں۔بھارتی فوجی قیادت کی جانب سے عسکری مہارت کے بجائے سستی شہرت اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی یہ غیر سنجیدہ حرکات نہ صرف ان کے اپنے ادارے کی ساکھ کے لئے شرمندگی کا باعث بنی ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھارتی فوج کے عسکری وقار پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف کا پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں غیر معقول پْش اپس کا بھونڈا ڈرامہ اور فضائیہ کی قیادت کا رقص و سرور کی محافل میں مصروف ہونا بھارتی فوج کی اہلیت اور صلاحیت پر ایک بدترین سوالیہ نشان ہے۔ اس سرکس شو نے بھارتی فوجی قیادت کی غیر پیشہ ورانہ اور عوامی سطح پر نمائش کے اس نئے انداز کو عالمی سطح پر مزید بدنام کر دیا ہے۔

Comments are closed.