نفرت، جھوٹ اور سنسنی خیزی: بھارتی گودی میڈیا عالمی سطح پر بے نقاب

واشنگٹن (آن لائن) امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ نے بھارتی میڈیا کو عالمی سطح پر بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ میڈیا سنسنی خیزی اور شور شرابے کے ذریعے گمراہ کن دعووٴں اور نفرت انگیز بیانیے کو فروغ دینے میں پیش پیش ہے۔

تنظیم کے مطابق بھارتی میڈیا بی جے پی کے زیراثر غیر جانبداری کا لبادہ اتار چکا ہے اور حقائق دکھانے سے گریزاں ہے۔رپورٹرز وِد آوٴٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں صحافتی آزادی نچلی ترین سطح پر برقرار ہے، اور مسلمانوں کے خلاف جرائم کی رپورٹنگ کرنے والے صحافی مقدمات، حراست اور تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔ امریکی تنظیم نے بتایا کہ بی جے پی کی مسلمان دشمنی پر مبنی اصلاحات نفرت انگیز میڈیا پر بار بار دہرائی جاتی ہیں۔ماہرین کے مطابق گودی میڈیا نے عوام کی سوچ اور رائے پر اثر انداز ہو کر لوگوں کی عقل سلب کر دی ہے، اور بھارتی میڈیا کے متاثرین اب مودی کے ہر جھوٹ کو سچ مان کر فخر محسوس کرتے ہیں۔

سنسنی خیزی اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈے کے باعث معاشرتی ہم آہنگی کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ عالمی سطح پر یہ واضح ہو چکا ہے کہ ریاستی سرپرستی میں گمراہ کن پراپیگنڈا اور ہندوتوا نظریے کی ترویج کرنے والا گودی میڈیا دنیا بھر میں بے نقاب ہو چکا ہے۔

Comments are closed.