بچپن میں کلاس فیلو کو وزن زیاد ہ ہونے پر بیحد تنگ کیا ، پوپ فرانسس کا ماضی میں کی گئی غلطی کا اعتراف
لندن (آن لائن) دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بچپن میں کلاس میں ساتھ پڑھنے والے ایک لڑکے کو زیادہ وزن ہونے پر تنگ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔غیرملکی کبر رساں ادارے کے مطابق 86 سالہ پوپ فرانسس نے حال ہی میں بھارتی، پاکستانی اور نیپالی مسیحی طلباء کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میں بتایا کہ اْس نوجوان لڑکے کا وزن زیادہ تھا اور میری حرکت پر بعد میں میرے والد نے لڑکے سے معافی مانگنے پر مجبور کیا۔پوپ فرانسس نے جسمانی خدوخال اور خوبصورتی کے معیارات سمیت دیگر مسائل پر بھی گفتگو کی۔
Comments are closed.