سعودی یوٹیوبر 8 ماہ کی بیٹی سمیت کار حادثے میں جاں بحق
جدہ (آن لائن) سعودی عرب میں یوٹیوبر ابراہیم السھیمی اور ان کی 8 ماہ کی بیٹی کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق حادثہ 2 گاڑیوں کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا جس کے باعث جانی نقصان ہوا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ابراہیم السھیمی کی 2 برس قبل شادی ہوئی تھی اور ان کی صرف ایک بیٹی تھی۔ حادثے کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
Comments are closed.