صومالیہ ، چائے کی دکان میں خودکش دھماکا، 7 افراد ہلاک
مو غا دیشو(آن لائن) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشیو میں چائے کی دکان پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں زیادہ تر فوجی تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ جمعے دھماکا پارلیمنٹ اور صدر کے دفتر کی طرف جانے والی سڑک پر ہوا، اس دکان پر اکثر فوجی آتے رہتے تھے۔ القاعدہ سے منسلک گروہ الشباب نے دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے۔رپورٹس کے مطابق جمعرات کو بھی موغادیشیو میں کار بم دھماکا کیا گیا تھا جس میں 5 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے تھے۔
Comments are closed.