سعودی حکام نے مساجد میں امامت کے لیے نئی شرائط رکھ دیں
جدہ :سعودی عرب میں اسلامی امورکے وزیرعبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ ہم ریاض کی مساجد کے اماموں کو نجدی لہجہ میں تلاوت کرنے کا پابند کریں گے،جو اس پرعبورنہیں رکھتا ہم اس کی جگہ کسی اور کو لے کر آئیں گے۔
ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک ویڈیو کلپ کے دوران عبداللطیف آل الشیخ نے کہا کہ نجد کی تلاوت الگ اور نفس روح کے بہت قریب ہے۔نجد کے لوگ خاص طورپرشہرریاض کے لوگ اسی طرز تلاوت کے لیے مشہورہیں۔ یہ بہت پرانی تلاوت ہے،میرے خیال میں تلاوت کے اس لہجہ کو غائب ہونے سے بچانا اورزندہ کرنا بہت مناسب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاض کے تمام ائمہ سے نجدی لہجہ میں قراء ت پڑھنے کو کہا گیا تھا تاہم دوسرے شہروں میں قرات امام کی پسند اور خواہش کے مطابق ہے۔ نجدی پڑھنے کی ذمہ داری صرف ریاض تک محدود ہے دیگر علاقوں کے اماموں کے لیے لازم نہیں ہے۔
Comments are closed.