ترک فضائیہ کے شمال میں کردوں پر حملے، 20 ٹھکانے تباہ

انقرہ (آن لائن) انقرہ بم دھماکے کے بعد ترک فضائیہ نے شمال میں کردوں پر حملہ کر کے انکے 20 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے زیرِ استعمال 20 اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔انقرہ بم دھماکے کے بعد عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا۔حملہ آور نے وزارتِ داخلہ کے گیٹ سے گاڑی ٹکرائی تھی، دھماکے کے نتیجے میں آگ لگنے سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

Comments are closed.