ایمن کا جب دل چاہے گا شوبز میں واپس آ جائیگی ، منیب بٹ

کراچی (آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے اپنی اہلیہ و اداکارہ ایمن خان کی ڈراموں میں واپسی سے متعلق کہا ہے کہ جب ایمن کا دل چاہے گا تو وہ ضرور شوبز میں واپس آئیں گی۔

ایک پروگرام میں مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوے منیب نے کہا کہ جب ایمن کا دل چاہے گا تو وہ ضرور شوبز میں واپس آئیں گی، کیریئر سے متعلق وہ جو بھی فیصلہ کرتی ہیں، اْن کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے، اس فیصلے میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔منیب بٹ نے کہا کہ ڈراموں میں کام کرنا یا نہ کرنا ایمن خان کا ذاتی فیصلہ ہے۔ میں نہیں بتایا کہ اْنہیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی یکطرفہ محبت نہیں ہوئی، شادی سے پہلے بہت سے لوگ پسند آجاتے ہیں جسے ہم محبت سمجھ لیتے ہیں لیکن جب اصل محبت کے بعد عشق کے سفر کا آغاز ہوتا ہے تو شادی ہوجاتی ہے ۔

Comments are closed.