مصر میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 اسرائیلی سیاح ہلاک
قاہرہ(آن لائن ) مصر کے شہر اسکندریہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 اسرائیلی سیاح ہلاک ہو گئے۔مصر کے وزیر داخلہ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 اسرائیلی سیاحوں سمیت ایک مصری شہری بھی جاں بحق ہوا جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا تھا اور حادثے کے مقام پر ایمبولینسز بھی پہنچ گئیں تھی جنہوں نے مرنے والوں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی سیاحوں پر فائرنگ کرنے والے مصری پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور یہ حملہ اسرائیل میں فلسطین پر کیے جانے والی بمباری کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مصر اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات اچھے ہیں اور مصر نے طویل عرصے سے اسرائیل فلسطین تنازع میں ثالث کے طور پر کام کیا ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیل مخالف جذبات ملک میں بہت زیادہ ہیں۔
واضح رہے کہ ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 5000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے کیے گئے حملوں میں صیہونی فوجیوں سمیت 600 سے زائد اسرائیلی ہلاک، سینکڑوں زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیے گئے۔ادھر امریکا نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے حملوں کے خلاف اسرائیل کی حمایت اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کا اعلان کر دیا۔
Comments are closed.