لبنان میں گرفتار کرنل قذافی کے بیٹے کی بھوک ہڑتال کے باعث طبیعت بگڑ گئی
بیروت( آن لائن)لبنان میں لیبیا کے مرحوم صدر کرنل معمر قذافی کے بیٹے ہانیبال قذافی کی صحت دو ہفتے بھوک ہڑتال کے بعد خراب ہوگئی۔مرحوم معمر قذافی کے بیٹے بیروت میں زیر حراست ہیں اور بغیر مقدمہ اپنی گرفتاری کیخلاف دو ہفتے قبل بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔ان کے وکیل نے بتایا کہ ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے چند روز قبل لیبیا کی صدارتی کونسل نے اس معاملہ کے حوالے سے وزیر انصاف حلیمہ البصیفی کی سربراہی میں ایک کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنانے کے لیے تمام لبنانی حکام اور عدالتوں کے سامنے قانونی پیروی کرنے کے لیے ایک دفاعی کمیٹی کی تشکیل کا بھی حکم دیا ہے۔صدارتی اقدام ھانیبال کی صحت کی خرابی کی خبروں کے بعد سامنے آیا ہے جس نے تقریبا دو ہفتے قبل بھوک ہڑتال کی تھی۔ ھانیبال کو 2008 میں شیعہ عالم موسی الصدر کے اغوا میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ موسی الصدر کو طرابلس میں 1978 میں غائب کردیا گیا تھا۔
Comments are closed.