متحدہ عرب امارات میں ڈرائیور سو گیا، گاڑی حادثہ کا شکار، ایک شخص جاں سے ہاتھ دھو بیٹھا

ابو ظہبی( آن لائن) متحدہ عرب امارات میں ڈرائیور سو گیا، گاڑی حادثہ کا شکار، ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔شارجہ کے الشرقیہ علاقے کی پولیس کے ڈائریکٹر کرنل علی الحمودی نے بتایا کہ کلبا شہر میں وادی الحلم کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا، اطلاع ملتے ہی موبائل فورس اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شہری کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔کرنل علی الحمودی نے بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ مقامی شہری بلدیاتی کونسل کا ملازم تھا اور حادثے کے وقت ڈیوٹی پر تھا، سڑک کے کنارے گاڑی پارک کر کے ڈیوٹی پر جا رہا تھا، اسی دوران ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا۔گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتارکرلیا گیا ہے، اس نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اچانک آنکھ لگنے پر گاڑی کنٹرول سے باہر ہوگئی، اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔کرنل علی الحمودی نے ڈرائیوروں سے کہا کہ وہ ٹریفک قواعد و ضوابط کی پابندی کریں، شاہراہوں پر مقررہ رفتار کی حد کی پابندی ریں۔ تھکان یا نیند کی صورت میں گاڑی روک کر محفوظ جگہ پارک کریں۔ ایسا اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔

Comments are closed.