نئی دہلی(آن لائن)مودی کا ہندوستان منشیات کا عالمی گڑھ، ورلڈ ڈرگ رپورٹ 2023 میں کہا گیا ہے منشیات اسمگلنگ اور افیون کے استعمال کی سب سے بڑی ایشیائی مارکیٹ بھارت ہے۔ورلڈ ڈرگ رپورٹ 2023کے مطابق جنوبی ایشیاء کے 90 فیصد اور دنیا کے 34 فیصد افیون کے عادی افراد ہندوستانی ہیں، زیادہ تر منشیات ایران کی چاہ بہار پورٹ سے بھارتی گجرات کی مندرا پورٹ پر اسمگل ہوتی ہیں، بھارتی حکام نے 15 ستمبر 2021 کو مندرا سے 3 ٹن اور اگلے دن احمدآباد سے بھی 3 ٹن ہیروئن برآمد کی، مندرا پورٹ کا انتظامی کنٹرول گوتم اڈانی کی کمپنی کے پاس ہے، ریاست لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے اکشے چھابڑا اور سندیپ سنگھ عالمی سطح کے ڈرگ لارڈ ہیں، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے میانمار سے ناگالینڈ، میزورام اور منی پور کے راستے منشیات اسمگل کی جاتی ہیں، تینوں ریاستوں میں بی جے پی اکیلی یا اتحادی کے طور پر حکومت میں ہے، 2019 میں بنگلہ دیش میں اسمگل ہونے والی 95 فیصد منشیات بھارت سے آئی، افغانیوں کو کرسٹل میتھ کی تیاری کا طریقہ بھی بھارتی فارما کمپنیوں نے سکھایا، ہندوستان کے 22 اضلاع میں سرکاری سرپرستی میں افیون کاشت کی جاتی ہے، نومبر 2022 میں بھارت سے یوگنڈا ڈھائی ٹن ایفیڈرین اسمگلنگ کے دوران پکڑی گئی، سابق بھارتی وزیر خزانہ چدم برم کا کہنا ہے حکومتی سرپرستی کے بغیر منشیات کی اتنی بڑی کھیپ مندرا پورٹ سے کلئیر نہیں ہو سکتی تھی۔
Comments are closed.