روسی ویگنر گروپ حزب اللہ کو فضائی دفاعی نظام فراہم کرنیوالا ہے، امریکی اخبار کا دعو یٰ

واشنگٹن (آن لائن) امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ روسی ویگنر گروپ ایرانی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کو فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے والا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق زیر بحث نظام ایس اے 22 ہے، جو طیاروں کو روکنے کے لیے طیارہ شکن میزائل اور فضائی دفاعی میزائلوں کا استعمال کرتا ہے۔ مذکورہ پیش رفت ایسے موقع پر سامنے آئی، جب لبنان کے ساتھ اسرائیل کی سرحدوں پر کشیدگی بڑھنے لگی۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا نے ابھی تک دفاعی نظام بھیجنے کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن وہ ویگنر اور حزب اللہ سے متعلق بات چیت کی نگرانی کر رہا ہے، فضائی دفاعی نظام کی ممکنہ ترسیل ایک بڑی تشویش ہے۔

Comments are closed.