بھارتی ریاست منی پور میں حالات شدید کشیدگی اختیار کر گئے

منی پور ( آن لائن ) ہندوستان کی ریاست منی پور میں حالات شدید کشیدگی اختیار کر گئے۔امپھال میں 700باغیوں نے پولیس کیمپ پر حملہ کرکے جدید ترین ہتھیار،گولہ بارود اور درجنوں گاڑیاں چھین لیں امپھال میں حملے کے دوران درجنوں پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے،3 مئی کو شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک 5 ہزار سے زائد سرکاری ہتھیار اور لاکھوں گولیاں لوٹی جا چکی ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کے باوجود حالات مودی سرکار کے قابو سے باہر ہے منی پور میں اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں،

منی پورمیں خانہ جنگی کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زائد دربدر ہوچکے ہیں6 ہزار سے زائد گھراور 500 سے زائد عبادگاہیں بھی تباہ ہوچکی ہیں، منی پور کے وزیر اعلی بیرن سنگھ حالات کو انتہائی سنگین قرار دے چکے ہیں۔ ستیاپال ملک نے کہا ہے کہ مودی نے سیاسی مقاصد کی خاطر منی پور میں فسادات کروائے،آج تک اتنے بڑے پیمانے پر کشیدگی نہیں ہوئی۔ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے کہا ہے کہ مودی سرکار پر تشدد واقعات کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں،28 جولائی کو امریکی محکمہ خارجہ نے دو خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، برہنہ مارچ اور زندہ جلانے کو انتہائی تشویشناک قراردیا

Comments are closed.