سابق اسرائیلی وزیراعظم نے نیتن یاہو کو دہشتگرد قرار دیدیا

تل ابیب ( آن لائن) سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو دہشتگرد قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایہود اولمرٹ نے اسرائیل میں سب کے سامنے اسرائیلی وزیراعظم اور حکومت میں موجود ان کے دوستوں پر تنقید کی اور کہا کہ نیتن یاہو اور ان کے حواری اسرائیل کے دشمن ہیں، قاتل ہیں اور دہشتگرد ہیں۔یاد رہے کہ ایہود اولمرٹ اس سے قبل بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

Comments are closed.