جدہ (آن لائن) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے تا ہم ایسا لگتا ہے کہ کچھ حکومتیں اسے ترجیح کے طور پر نہیں دیکھ رہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک قابل اعتبار روڈ میپ بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری سیز فائر کے لئے عالمی برادری کو متحرک کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاہم بعض ممالک کی حکومتیں اس سلسلے میں غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ یہ مسئلہ انکی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے ۔
Comments are closed.