رملہ ( آن لائن) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ آزاد فلسطینی حکومت کا قیام امن و استحکام کی بنیادی شرط ہے۔صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ کے صدارتی سوشل کمپلیکس میں فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے پیرامیٹروں کی بنیاد پر، 1967 کی سرحدوں کے اندر اور مشرقی القدس کے دارالحکومت والی آزاد فلسطینی حکومت کا قیام علاقائی امن و استحکام کی لازمی شرط ہے۔ہم فلسطین کے موقف کی بھرپور حمایت کرتے اور علاقائی صورتحال پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔صدر اردوان نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے ہوئے جانی نقصان، فلسطینیوں کے مکانات کی تباہی، غیر قانونی یہودی بستیوں کی توسیع اور یہودی آبادکاروں کے تشدد پر ہمیں سخت تشویش کا سامنا ہے۔
علاقے میں عادلانہ اور پائیدار امن کا واحد راستہ دو حکومتی حل ہے۔ترک صدرنے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور دیگر مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت میں تبدیلی پر مبنی اقدامات بھی ہمارے لئے ناقابل قبول ہیں
Comments are closed.