بلغاریہ، زرعی طیارے کے حادثے میں پائلٹ ہلاک

صوفیہ ( آن لائن) بلغاریہ میں زرعی طیارے کے حادثے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق ستارہ زگورا میں وزارت داخلہ کے علاقائی ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر سینئر کمشنر لازار ہرسٹوف نے میڈیا کو بتایا کہ بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ سے تقریباً 260 کلومیٹر جنوب مشرق میں ایک زرعی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں

Comments are closed.