اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ فلسطینی حامی گروپ نے ہیک کر لی،گروپ کا فلسطین کی آزادی کا مطالبہ
تل ابیب (آن لائن) اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ فلسطینی حامی گروپ نے ہیک کر لی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیکرز نے ویب سائٹ ہیک کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناانصافی صرف آپ کو دہشت گردی، قتل اور جنگ کے ذریعے نقصان پہنچائے گی۔ہیکرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ نقصان زمینی، ہوائی یا الیکٹرانک طور پر ہو گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیکرز گروپ نے فلسطین کی آزادی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حملہ کرنے والے گروہ یا فرد نے اردنی نڑاد ہونے کا اشارہ دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بھی ویب سائٹ ہیک ہونے کی تصدیق کر دی ہے
Comments are closed.