نئی دہلی (آن لائن) مودی سرکار کا آزادی صحافت پر ایک اور حملہ کرتے ہوئے بھارتی جریدے ثمانا کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر سنجے راوت پر مودی کے خلاف خبر چھاپنے پر مقدمہ درج کر لیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنجے راوت نے گزشتہ روز مودی سرکار کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی سنجے راوت نے مودی سرکار کا الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی عمل کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ تھا کہ بی جے پی نے اس ووٹنگ مشین کے ذریعے 2018 کے مدھیہ پردیش انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے کامیابی حاصل کی، سنجے پر مقدمہ مہاراشٹرا پولیس اسٹیشن میں درج ہوا۔ واضع رہے قبل ازیں واشنگٹن پوسٹ نے مودی سرکار کی خود کی تشہیر کے لیے خفیہ آپریشن کرنے والی تنظیموں کو بے نقاب کیا تھا، جنوری 2023 میں ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ مودی سرکار نے ٹوئٹر کو مودی مخالف ٹویٹس ہٹانے کے لیے دباو ڈالا، فروری 2023 میں مودی مخالف ڈاکومنٹری نشر کرنے پر بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے بھی مارے گئے ، رواں سال مارچ میں مودی پر تنقید کرنے پر کانگریس رہنما راہول گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی تھی
Comments are closed.