بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گھر پر گر کر تباہ، 4 دو خواتین سمیت چار شہری ہلاک

نئی دہلی :بھارت میں جنگی طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک ہوگئے۔ تاہم پائلٹ چھلانگ لگا کر جان بچانے میں کامیاب رہا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ائیر فورس کا مگ 21 طیارہ ریاست راجستھان کے علاقے ہنومان گڑھ میں ایک جھگی پر گر کر تباہ ہوگیا۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا تاہم طیارہ گرنے سے 2 خواتین ہلاک اور 4 زخمی افراد ہوگئے تھے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج مزید دو افراد نے دم توڑ دیا جس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی جن میں 3 خواتین شامل ہیں۔

Comments are closed.