مقبوضہ بیت المقدس( آن لائن ) فلسطینی تحریک حماس کے قریبی ایک فلسطینی اہلکار نے بتایا ہے کہ اس کی ابتدائی پیشکش کے مسترد ہو جانے کے باوجود وہ اب بھی اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر بات کرنا چاہتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی عہدیدار نے کہا کہ حماس کا ایک وفد قاہرہ میں مصری حکام سے ملاقات کرے گا جو اس کے بعد مزید مشترکہ بنیاد تلاش کرنے کے لیے قطری نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔مذاکرات سے واقف اہلکار نے مزید کہاکہ ہم توقع کرتے ہیں کہ مذاکرات بہت پیچیدہ اور مشکل ہوں گے لیکن حماس گفتگو کے لیے رضامند اور جنگ بندی تک پہنچنے کی خواہش مند ہے
Comments are closed.