بیجنگ/واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے جمعہ کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ گفتگو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی کم کرنے اور ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے ممکنہ معاہدے پر مرکوز رہی۔چینی سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ کیا کہ کال میں تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب وائٹ ہاوٴس نے بھی فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یہ دونوں رہنماوٴں کے درمیان تین ماہ بعد پہلی گفتگو تھی۔ فریقین آئندہ ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سربراہی اجلاس کے دوران براہِ راست ملاقات پر بھی غور کر رہے ہیں، جو 30 اکتوبر تا یکم نومبر جنوبی کوریا میں منعقد ہوگا۔یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ اور چین کئی ماہ سے تجارتی پالیسی، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور سیکیورٹی معاملات پر تناوٴ کا شکار ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر ٹک ٹاک پر اتفاق ہو جاتا ہے تو یہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک بڑی پیش رفت ہوگی۔
Comments are closed.