اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سانحہ ڈی چوک کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سانحہ ڈی چوک کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشننے اہم ا علامیہ جاری کیاہے جس میں کہاگیاہے کہ ڈی چوک پر سویلین پر طاقت کے بے دریغ استعمال انسانی…

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی بیلا روس کے صدر سے ملاقات

دونوں جانب سے باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید وست دینے کے عزم کا اظہار،آئی ایس پی آر راولپنڈی (آن لائن ) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور…

اسرائیلی ربی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان استنبول سے پکڑے گئے

استنبول (آن لائن)ترکیہ نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی مولدووان ربی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو استنبول کے بین الا قوامی ہوائی اڈے سے نکلتے ہی گرفتارکر لیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ترک سیکورٹی فورسز نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی مذہبی…

خفیہ اور تخریبی کاموں میں ملوث ہونے کا الزام‘روس نے برطانوی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا

ماسکو (آن لائن)روس نے برطانوی سفارت کار کو خفیہ اور تخریبی کاموں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرکے دو ہفتوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف ایس بی سیکیورٹی سروس نے بتایا کہ مذکورہ سفارت کار نے ملک میں داخل…

بشریٰ بی بی خون بہا نے کی نیت سے آئی تھی ، گرفتاری کے ڈر سے بھاگ گئے، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی خون بہا نے کی نیت سے آئی تھی ۔ یہ لوگ گرفتاری کے ڈر سے بھاگ گئے۔ واحد سیاسی جماعت ہے جو لاشوں کی تلاش میں رہتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جدید اسلحہ سے…

ہمارا دھرنا جاری ہے‘بانی پی ٹی آئی کی کال تک یہ دھرنا جاری رہے گا، علی امین گنڈاپور

مانسہرہ (آن لائن)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہمارا دھرنا جاری ہے‘بانی پی ٹی آئی کی کال تک یہ دھرنا جاری رہے گا، ہماری پارٹی کے ساتھ جبر کیا گیا، ہم پر بے بنیاد مقدمے کاٹے گئے ہیں‘ہمارے متعدد لوگ شہید اور سیکڑوں…

تحریک انصاف کے پرتشدد احتجاج،800 سے زائد ملزمان گرفتار

راولپنڈی (آن لائن) پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریک انصاف کے پر تشدد احتجاج، جلاوٴ گھیراوٴ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کاروائی میں ڈویڑن بھر سے 800 سے زائد ملزمان کو گرفتارکر کے اسلحہ، آنسو گیس کے شیل، وائرلیس…

بیلا روس کے صدرنواز شریف سے ملنے مری پہنچ گئے

مری(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف سے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی نے ملاقات کی ہے،نوازشریف کو دیکھتے ہی بیلا روس کے صدر نے بانہیں کھول کر گلے لگالیا اور کہا کہ طویل عرصے بعد اپنے بھائی سے ملاقات پر بے حد خوش…

پی ٹی آئی لیڈرشپ نے مایوس کیا، سنگجانی رکنے کی بات نہیں مانی گئی تو استعفے دے دیتے، شوکت یوسفزئی

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی اپنی ہی پارٹی قیادت کے خلاف پھٹ پڑے اور،کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج پر حکومت نے پورا ملک بند کردیا تھا، اتنا دباؤ تھا، سنگجانی کا فیصلہ ہوا تو ڈی چوک جانے کا فیصلہ کس نے کیا؟ بیرسٹر…

تاریخ میں کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا جتنی جلد کل بھاگا، عظمیٰ بخاری

لاہور(آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گھریلو خاتون بشریٰ بی بی 3 دن سڑکوں پر دندناتی رہی، غریب ورکرز کو چھوڑ کر باجی خود بھاگ گئی، پی ٹی آئی کی کال پر پنجاب کے عوام نہیں نکلے، تاریخ میں کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا جتنی…